ابنا: امیر قطر کی بہن " میاسہ بنت حمد آل ثانی " نے برطانوی مصوّر " فرانسس بیکن " کی پینٹگ خرید لی ہے۔ یہ پینٹگ نیویارک میں نیلامی کے لئے رکھی گئی تھی جو 142 میلین ڈالر میں فروخت ہوگئی ہے اور دنیا کی سب سے مہنگی ترین پینٹگ کے عنوان سے متعارف ہوگی ہے۔ اس اخبار نے اپنی سائٹ میں تاکید کی ہے کہ امیر قطر کی بہن کو دنیا کے مشہور ترین آثار خریدنے کا شوق ہے اور وہ ان آثار کو خرید کر قطر کے قومی میوزیم میں رکھوادیتی ہے اور اس میوزیم کا افتتاح 2014 میں ہوگا۔ برطانوی اخبار " آرٹ ریویو " نے اپنی ایک رپورٹ انکشاف کیا تھا کہ امیر قطر کی بہن " میاسہ بنت حمد خلیفہ آل ثانی " اس ملک کے قومی میوزیم کی ڈاریکٹرجنرل ہے اور سالانہ ایک ارب ڈالر دنیا کے فن و ھنر کے بازاروں میں خرچ کرتی ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ قطر کی یہ امیر ترین خاتون اس کوشش میں ہے کہ قطر کو دنیا میں فن و ھنر کے ایک اہم مرکز میں تبدیل کردے۔ امیر قطر کی اس بہن کو دنیا میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی کہ جب اس نے 2012 میں دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی ایک پینٹگ خریدی تھی۔ البتہ اس برطانوی اخبار نے امیر قطر کی بہن کی تعریف و تمجید کرنے کے ساتھ تاکید کی کہ " آل ثانی " کی حکومت استبدادی نظام کی حامل ہے اور قطر ابھی تک ایک لبرل نظام میں تبدیل نہیں ہوا ہے اور یہ ملک جمہوریت سے بہت دور ہے۔
.......
/169